Friday, January 27, 2023

کراچی : ڈیفنس پولیس کا سرچ آپریشن، میاں بیوی سمیت 7 ملزم گرفتار

کراچی : ڈیفنس پولیس کا سرچ آپریشن، میاں بیوی سمیت 7 ملزم گرفتار

کراچی (92نیوز) کراچی میں ڈیفنس پولیس نے مختلف علاقوں سے میاں بیوی سمیت سات ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیفنس کی حدود کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔ اس دوران گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ تین غیرملکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب ایک ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ادھرگلشن اقبال میں بھی پولیس نےمقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا ہے۔