Sunday, September 25, 2022

کراچی ،ڈیفنس بنگلے میں لوٹ مار کرنیوالے ملزم کی شناخت ہوگئی

کراچی ،ڈیفنس بنگلے میں لوٹ مار کرنیوالے ملزم کی شناخت ہوگئی
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی ڈیفنس میں بنگلے اور اے ٹی ایم مشین میں لوٹ مار میں ملوث ملزم کی شناخت ہوگئی، ملازمہ سہولت کار نکلی، 92 نیوز نے ملزم کی تصویر اور واردات کی ویڈیوز حاصل کرلیں۔ خیابان شاہین میں بنگلے اور اے ٹی ایم مشین میں واردات کے ایک ملزم کی شناخت ہوگئی، ملزم عمران پردیسی کی شناخت سوشل میڈیا آئی ڈی سے عمل میں آئی، 92 نیوز نے ملزم کی تصویر اور بنگلے سے اے ٹی ایم تک کی تمام ویڈیوز حاصل کرلیں۔ پولیس کے مطابق بنگلے سے اے ٹی ایم مشین تک واردات میں دو ملزمان ملوث ہیں، گھریلو ملازمہ نے سہولت کار کا کردار ادا کیا، ملزمان نے بنگلے میں ڈکیتی کی اور مالک کو اے ٹی ایم لے جاکر مزید پچاس ہزار روپے نکلوائے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں شہری کو اے ٹی ایم مشین تک لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان واردات میں سونے کی دو انگوٹھیاں، تین موبائل فونز اور ایک لاکھ تک کی غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، واردات چند روز قبل ساحل تھانے کی حدود میں ہوئی تھی۔