Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شہری جاں بحق، ڈاکو مشتعل عوام کے تشدد سے ہلاک

کراچی: ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شہری جاں بحق، ڈاکو مشتعل عوام کے تشدد سے ہلاک
August 25, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔ مشتعل عوام نے فائرنگ کرنے والے ڈاکو کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔ نیو کراچی کالا اسکول کے قریب ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت حفیظ کے نام سے کی گئی ہے۔ شہریوں نے موقع پر ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ہلاک ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ مقتول حفیظ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب گلستان جوہر بلاک سولہ میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ایک ڈاکو کو عوام نے پکڑ لیا اور تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا اظہار کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔