Sunday, October 2, 2022

کراچی ،ڈکیتی وارداتوں کیخلاف دکانداروں کا احتجاج

کراچی ،ڈکیتی وارداتوں کیخلاف دکانداروں کا احتجاج

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے محمود آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف دکاندار اور علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔ مظاہرین نے ایکسپریس وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لئے بند کر دئیے ۔
دونوں ٹریفک بند ہونے سے بلوچ کالونی سے قیوم آباد تک بدترین ٹریفک جام ہو گیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں ۔
علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ علاقے میں گزشتہ روز بھی ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوا لیکن پولیس وارداتوں کی روک تھام میں ناکام ہے ۔
پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر کے سڑک ٹریفک کے لئے کھول دیا ۔