Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار کا قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار کا قتل کرنے والا ملزم گرفتار
February 25, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں 12 فروری کو ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کو رینجرز نے گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کا اعتراف بھی کر لیا ۔
ڈکیت ملزم کرم دین عرف مَلو نے 12 فروری کو ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔
ملزم کے مطابق ڈکیتی کے دوران وہ نہیں جانتے تھے کہ جسے لوٹ رہے ہیں وہ پولیس اہلکار تھا لیکن جیسے ہی اہلکار اشرف تنولی کو روکا تو اُس نے فائرنگ بھی کی تھی جس کے جواب میں فائرنگ کر کے اشرف تنولی کو قتل کیا۔ 
ملزم کا ڈکیت گروپ 3 ساتھیوں پر مشتمل ہے ۔ ملزمان ایک ماہ سے وارداتیں کر رہے تھے ۔
ملزم نے بتایا کہ اسلحہ لعل خان نامی ملزم سے لیتے تھے ۔