Saturday, July 27, 2024

کراچی : ڈکیتیوں اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 11ملزمان گرفتار

کراچی : ڈکیتیوں اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 11ملزمان گرفتار
July 29, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی پولیس نے گھروں، دکانوں میں ڈکیتیوں اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 11 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق   چند روز قبل کورنگی میں سپر اسٹور پر ڈکیتی کرنے والا گروہ بلآخر پکڑا گیا ملزموں کی گرفتاری عمل میں آئی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کو دو سپر اسٹور میں ڈکیتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اورنگزیب، قادرالدین اور شرجیل کورنگی ابراہیم حیدری اور دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ادھر گلشن اقبال میں پولیس نے گھروں میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروپوں کے 8 کارندے گرفتار کرکے اسلحہ، طلائی زیورات،چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کرلئے۔