Sunday, September 25, 2022

کراچی ڈوبتا رہا ، حکومت سندھ کیک کھاتی رہی

کراچی ڈوبتا رہا ، حکومت سندھ کیک کھاتی رہی

کراچی ( 92 نیوز) کراچی ڈوبتارہا اور سندھ حکومت کیک کھاتی رہی ،کراچی بارش کے باعث ڈوب گیا  جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ مناتے رہے۔

کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل، بارش نے گلیوں اور سڑکوں کو تالاب بنادیا، پانی گھروں میں داخل ہوگیا، یوں لگا جیسے شہر قائد سمندر کا حصہ بن گیا ہو مگر حکمران شہریوں کو مشکلات سے نکالنے کی بجائے کیک کاٹتے رہے۔

بارش میں گھرے کراچی والوں کی فکر کس کو ہے بھلا کیونکہ آصف زرداری کی سالگرہ منانا جو ضروری ٹھہرا، شہری چاہے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پہنچنے کی کوشش میں ہوں یا گھروں میں محصور کس کو کوئی فکر نہیں۔

کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل نے نہ سندھ حکومت کےدعووں اور گڈ گورننس کی قلعی کھول کر رکھ دی، بارش کے پانی نے ایسا دھویا کہ اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا کیونکہ کراچی والوں کی مشکلات حل کرنے سے زیادہ ضروری ہے آصف زرداری کی سالگرہ منانا۔