Tuesday, October 4, 2022

کراچی : ڈاکٹروں کی بے حسی‘ مریض نے اسپتال کی چوکھٹ پر دم توڑ دیا

کراچی : ڈاکٹروں کی بے حسی‘ مریض نے اسپتال کی چوکھٹ پر دم توڑ دیا
کراچی (92نیوز) کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں فوری طبی امداد نہ ملنے پر مریض دم توڑ گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آئی سی یو میں گنجائش نہ ہونے پر جناح اسپتال منتقلی کی تجویز دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاون کا رہائشی پچپن سالہ باسط علی فوری طبی امداد نہ ملنے پر عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گیا۔ باسط کو خون کی الٹیاں آنے پر قطر اسپتال سے عباسی منتقل کیا گیا تھا۔ پڑوسی کے مطابق ڈاکٹرز کی غفلت موت کا سبب بنی۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ باسط کو نازک حالت میں لایا گیا تھا۔ آئی سی یو میں گنجائش نہ ہونے پر جناح اسپتال لے جانے کی تجویز دی تھی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتال میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو مستقبل میں بھی کسی شہری کو جان سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔