Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : ڈاکٹرعاصم کی طبیعت بگڑگئی ،ہسپتال منتقل

کراچی : ڈاکٹرعاصم کی طبیعت بگڑگئی ،ہسپتال منتقل
December 19, 2016

 کراچی(92نیوز)ڈاکٹر عاصم حسین کو دل میں تکلیف کے باعث کارڈیو اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کردیا گیا  ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سینیٹر سعید غنی کو ڈاکٹر عاصم  کی خیریت معلوم کرنے کی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عاصم حسین کے دل میں تکلیف کی وجہ کیا ہے جناح اور کارڈیو اسپتال کراچی کے طبی ماہرین نے سرجوڑ لئے  ۔ کرپشن اور دیگر سنگین مقدمات میں گرفتار ڈاکٹر عاصم حسین جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔ جہاں پیر کی شام ان کو دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد جناح اسپتال اور کارڈیو اسپتال کے ماہرین قلب اسپیشل وارڈ پہنچے جہاں فوری طور پر عاصم حسین کو کارڈیو آئی سی یو میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے اگلے چوبیس گھنٹوں میں خون کے نمونوں ، ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ لئے جائیں گے ۔