Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: ڈاکووں نے مذاحمت پر کسمپرسی کا شکار گھرانہ اجاڑ دیا

کراچی: ڈاکووں نے مذاحمت پر کسمپرسی کا شکار گھرانہ اجاڑ دیا
July 12, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں مجرمانہ سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں، تازہ واردات میں ڈاکووں نے مذاحمت پر کسمپرسی کا شکار گھرانہ اجاڑ دیا۔

غربت اور مفلسی کا بوجھ ختم نہیں ہورہا تھا کہ موت نے ایک مفلس گھرانے پر بجلی گرادی۔۔

اورنگی ٹاون نمبر گیارہ چاندنی چوک پر ایک گھر میں واردات ہوئی، جہاں مزاحمت پر فائرنگ سے حافظ قرآن نوجوان عاقب جاں بحق جبکہ اس کا بھائی آصف شدید زخمی ہوگیا، جوان بیٹے کی موت پر ماں غم سے نڈھال ہے۔

پولیس ڈاکووں سے ملی ہوئی ہے، کوئی ڈاکووں کو روکنے والا نہیں، ایک ہی بار ہم پر بم مارکر ہمیں ماردو۔

اورنگی میں یہ کوئی پہلی واردات نہیں، ماضی قریب میں بھی کئی وارداتیں ہوچکی ہیں،رہائشی افراد کہتے ہیں پولیس مکمل طور پر ناکام ہوچکی، چھ ماہ قبل جرائم کے خلاف احتجاج کیا تو لاٹھیاں کھانا پڑیں۔۔

اورنگی کے باسی کہتے ہیں احتجاج کےبعد نوٹس تو لیا گیا لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہوا۔۔

پولیس کے مطابق واقعہ لوٹ مار کے دوران پیش آیا، اس دوران ساتھی کی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا، جس سے اسلحہ برآمد ہوا، پولیس پرامید ہے کہ واردات میں ملوث دیگر ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔