Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی :چینی باشندے کے قتل کی تحقیقات کے دوران دو ملزم زیرحراست

کراچی :چینی باشندے کے قتل کی تحقیقات کے دوران دو ملزم زیرحراست
February 27, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں چینی باشندے کے قتل کی تحقیقات کے دوران دو ملزم حراست میں لے لئے گئے ۔ قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ۔
کلفٹن نیلم کالونی میں پانچ فروری کو چینی باشندے کو قتل کیا گیا ۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر پہلووں پر تحقیقات کا آغاز ہوا ۔ سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز دو افراد کو حراست میں لے لیا اور پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
دوسری جانب نیو کراچی میں 17 دسمبر کو گتہ فیکٹری کے ٹھیکیدار نعیم کو قتل کرنے والے ملزم عرفان اللہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔
پولیس کے مطابق عرفان اور نعیم دوست تھے، رقم کے تنازع پر نعیم کو قتل کیا گیا ۔