Saturday, July 27, 2024

کراچی چیمبر آف کامرس نے پورٹ قاسم پر کوئلے کی درآمد پر تحفظات کا اظہار کر دیا

کراچی چیمبر آف کامرس نے پورٹ قاسم پر کوئلے کی درآمد پر تحفظات کا اظہار کر دیا
August 9, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی چیمبر آف کامرس نے پن بجلی کی پیداوار کیلئے پورٹ قاسم پر کوئلے کی درآمد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کول ڈسٹ کی وجہ سے برآمدات پر پابندی سمیت اطراف میں موجود انڈسٹریز کو تالہ لگنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کے بحران کے خاتمے کے لیے کول پاور پلانٹ کے لیے کول کی درآمد کے لیے پورٹ قاسم کی برتھ نمبر تین اور چار مختص کی گئی جس پر کراچی چیمبر آف کامرس نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستانی ایکسپورٹ پر پابندی لگنے کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں جس پر حکومت کو فوری طور پر اقدامات کرنا ہونگے۔ کے سی سی آئی کے صدر کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران کے حل کے حکومتی اقدامات خوش آئند لیکن ایک چیز ٹھیک کرنے لیے دس چیزوں کو خراب کرنا عقل مندی نہیں ہے۔ کراچی چیمبر کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم کی برتھ تین اور چار پر ای ایس آئی اے کول ٹرانس شیپمنٹ منصوبے پر سالانہ چار ملین ٹن کول درآمد کیا جائے گا جو بندرگاہ پر دیگر اشیاءکو متاثر کرنے سمیت اطراف میں موجود کھانے پینے ، ادویہ ساز اور دیگر انڈسٹریز کو بھی بری طرح متاثر کرے گا لہذا حکومت کو کول کی درآمد کے لیے متبادل حل نکالنا ہو گا۔