Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب کی ملاقات

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب کی ملاقات
August 22, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں ملاقات کی اور انہیں کنٹرول لائن پر بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں آزاد جموں وکشمیر سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار یعقوب نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو آزاد کشمیر دورے کی دعوت دی کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام سے ملاقاتیں کریں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری جماعت اور کشمیری عوام کو کوئی بھی ایک دوسرے سے الگ نہیں کر سکتا، جب بھی آزاد اور شفاف انتخابات ہوئے ہیں کشمیری عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ہی منتخب کیا ہے۔ بلاول نے سردار یعقوب کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد آزاد کشمیر کا دورہ کرینگے۔