Tuesday, April 30, 2024

کراچی ، چھرا مار گروپ نے خواجہ سرا کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا

کراچی ، چھرا مار گروپ نے خواجہ سرا کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا
June 26, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں چھرا مار گروپ پھر سامنے آگیا۔ خواجہ سرا کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا ۔ زخمی خواجہ سرا کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے بعد کراچی میں بھی خواجہ سراؤں پر زندگی تنگ ہونے لگی ۔ کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پانچ افراد نے چھریوں سے حملہ کر کے خواجہ سرا کو زخمی کر دیا ۔ زخمی خواجہ سرا کی شناخت خوشی کے نام سے ہوئی ۔ خواجہ سرا کی دوست نیشا راؤ نے کہا کہ پانچ افراد نے خواجہ سرا خوشی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا ۔ ملزم خواجہ سرا کو زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔ جسے زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ نیشا راؤ نے کہا کہ کورنگی پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی ہے لیکن تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔