Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : چکن گونیا کی وباء پھیلتے ہی سعود آباد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی

کراچی : چکن گونیا کی وباء پھیلتے ہی سعود آباد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی
December 18, 2016

 

کراچی(92نیوز)کراچی میں ایک اورنئی بیماری کا خطرہ منڈلانے لگا، ملیرمیں ممکنہ چکن گونیا نامی بیماری کی وباء پھیلی تو سعودآباد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، اب تک16 سوسےزائدمریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں ابھی ڈینگی کا خطرہ ٹلا نہیں کہ ایک اور بیماری نے سر اٹھالیا، ملیر میں ممکنہ چکن گونیا نامی بیماری کی وباء پھیلی تو سعودآباد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، او پی ڈی میں اب تک سولہ سو سے زائد مریض رپورٹ ہوچکے ہیں،جن میں ہسپتال کا طبی عملہ بھی شامل ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سعودآباد میں ممکنہ چکن گونیا کے مریض رپورٹ ہورہے ہیں، متاثرہ مریض تیز بخار اور جوڑوں میں درد کی شکایت لےکر ہسپتال آرہے ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق شہر میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال بھی چکن گونیا کے پھیلاو کا سبب بن سکتی ہے۔