Sunday, September 25, 2022

کراچی: چنیسرگوٹھ، ناتھا خان کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، دوسرا گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی: چنیسرگوٹھ، ناتھا خان کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، دوسرا گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ شاہ فیصل ناتھا خان کے قریب پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کےمطابق ہلاک ملزم راشد عرف کباڑی منشیات فروشی میں ملوث تھا جس نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔ دوسری جانب شاہ فیصل پولیس نے ناتھا خان کے قریب مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے دو ساتھی فرار ہو گئے تاہم گرفتار کیے گئے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔