Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: چار پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کے خاکے نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لئے، خاکے حملہ آوروں سے ساٹھ فیصد مشابہہ

کراچی: چار پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کے خاکے نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لئے، خاکے حملہ آوروں سے ساٹھ فیصد مشابہہ
August 21, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں چار پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کے خاکے نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لیے۔ خاکے عینی شاہدوں کی مدد سے بنائے گئے تھے۔ چند روز پہلے کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ملزموں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔ پولیس نے عینی  شاہدین کی مدد سے خاکے تیار کیے تھے۔ حملہ آوروں کی عمریں تیس سے پینتیس سال کے درمیان ہیں جبکہ دونوں کے قد ساڑھے پانچ پانچ فٹ بتائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق خاکے ملزموں سے ساٹھ فیصد مماثلت رکھتے ہیں۔