Tuesday, October 4, 2022

کراچی : پی پی کی سلام شہدا ریلی میں سینئر سیاستدانوں کا رقص ،خورشید شاہ داد دیتے رہے

کراچی : پی پی کی سلام شہدا ریلی میں سینئر سیاستدانوں کا رقص ،خورشید شاہ داد دیتے رہے
کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی کی سلام شہداریلی میں  پارٹی قائدین بھی پرجوش نظرآئےاورموسیقی کی دھنوں پرجھومتےرہے۔ تفصیلات کےمطابق  کراچی پیپلزپارٹی کےرنگ میں رنگ گیا۔بی بی کےبیٹےنےریلی نکالی توجیالےپارٹی دھنوں پر رقص اورڈھول کی تھاپ پربھنگڑےڈالتےرہے۔  ایسےمیں پارٹی قائدین بھی کسی سےپیچھےنہ رہے۔سلام شہدا ریلی میں میوزک کا تڑکالگاتومرکزی قیادت بھی جھوم اٹھی۔ بلاول بھٹوکےساتھ ٹرک پرسوار قمر زمان کائرہ اور دیگر رہنماؤں  نےجو ش و خروش سےرقص کیا۔ خاص طورپرہمیشہ سنجیدہ دکھائی دینےوالےقمرزماں کائرہ نےتواپنی صلاحیتوں کے خوب جوہردکھائے شیری رحمن  ،خورشیدشاہ اوردوسرےقائدین تالیاں بجاکررقص کرنےوالوں کی حوصلہ افزائی کرتےرہے۔