کراچی ، پی ٹی آئی ننھی رابعہ کے انصاف کیلئے سڑکوں پر آگئی

کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف منگھو پیر میں قتل ہونیوالی ننھی رابعہ کے انصاف کیلئے سڑکوں پر آگئی ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی اور میٹروپول پر دھرنا دے دیا۔
انتظاميہ کيساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو تحريک انصاف کي قيادت نے وزيراعلیٰ ہاؤس جانے کا اعلان کرديا ۔ پوليس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور قيادت سے دوبارہ مذاکرات کيے گئے جو کامياب ہوگئے۔
تحريک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹرعارف علوی اور حلیم عادل شیخ نے مطالبات پورے نہ ہونے پر وزيراعلیٰ اور گورنر ہاؤس جانے کی دھمکی دے دی۔
انہوں نے کہا کہ پوليس عوام کو تحفظ دينے ميں ناکام ہوگئی اصل ملزمان کو چھوڑ کر ہمارے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا نا انصافی ہے۔