Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی ایک دوسرے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں

کراچی: پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی ایک دوسرے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں
July 15, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کے اندارج کے لئے درخواستیں تھانے میں جمع کرا دیں۔ کراچی میں تھانہ درخشاں میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا اور علی زیدی نے الطاف حسین کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست جمع کرائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ رینجرز کے آنے سے کراچی میں امن ہوا۔ رینجرز نے ہر کسی کے خلاف کارروائی کی ہے اور جو ٹارگٹ کلر پکڑا جاتا ہے وہ کہتا ہے کہ بھارت سے ٹریننگ لے کر آیا ہے۔ ایم کیو ایم نے بھی تھانہ درخشاں میں ہی عمران خان کے خلاف مقدمہ کے لئے درخواست جمع کرائی۔ درخواست ملک عبدالمجید ایڈووکیٹ اور علی رضا عابدی نے جمع کرائی۔ اس موقع پر علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ نوازشریف، خواجہ آصف اور آصف زرداری کے خلاف بھی ملک بھر میں مقدمات درج کرائیں گے۔