Sunday, September 25, 2022

کراچی ، پی ایس 93 سےآزاد امیدوار ندیم جوکھیو کو انتخابی نشان بیٹری الاٹ

کراچی ، پی ایس 93 سےآزاد امیدوار ندیم جوکھیو کو انتخابی نشان بیٹری الاٹ
کراچی (92 نیوز) روزگار بھی بیٹری اور سیاست بھی بیٹری کے نشان پر کرنے والا کراچی کے حلقہ پی ایس 93 کا ندیم جوکھیو اب سیاست میں بیٹری چارج کر کے عوام کی خدمت کریں گے۔ کراچی کی انتخابی پچ پر پی ایس تیرانوے سے آزاد امیدوار ندیم جوکھیو کاروبار بھی بیٹری کا کرتے ہیں۔ انتخابی نشان بھی بیٹری کا ہی ملا۔ کہتے ہیں زندگی اور سیاست میں میرا منشور ہی چارجڈ بیٹری ہے۔ بیٹری کی کہانی یہیں پر ختم نہیں ہوتی،حلقہ انتخاب میں بھی ندیم جوکھیو، ندیم بیٹری کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ سال بھی دو ہزار اٹھارہ ، کاروباری تجربہ بھی اٹھارہ سال کا رکھتے ہیں۔ ندیم جوکھیو کی زندگی میں اٹھارہ کا ہندسہ اہمیت اختیار کرگیا۔ کہتے ہیں جیت کر بیٹری کے ذریعے علاقے کی روشنیاں بحال کروں گا۔