Sunday, December 4, 2022

کراچی : پی ایس 127 ملیر کا ضمنی انتخاب‘ ووٹوں کی گنتی جاری

کراچی : پی ایس 127 ملیر کا ضمنی انتخاب‘ ووٹوں کی گنتی جاری
کراچی (92نیوز) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس ایک سو ستائیس کے ضمنی انتخاب کی پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کو چھ پولنگ سٹیشنوں سے موصول ہونے والے غیرسرکاری‘ غیرحتمی نتائج کے مطابق پی ایس 127 سے ایم کیو ایم کے وسیم احمد 494 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے غلام مرتضیٰ بلوچ 420 ووٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ قبل ازیں پی ایس 127 ملیر میں پولنگ کا آغاز حسب روایت 30 منٹ تاخیر سے ہوا۔ پولنگ بلاتاخیر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ حلقے میں ایم کیو ایم کے وسیم احمد، پیپلز پارٹی کے غلام مرتضیٰ بلوچ اور تحریک انصاف کے ندیم میمن مدمقابل ہیں۔ حلقے میں دو لاکھ سات ہزار ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں ایک لاکھ سولہ ہزار سے زائد مرد جبکہ اکیانوے ہزار خواتین شامل ہیں۔ مردوں کیلئے دوسو تریپن جبکہ خواتین کیلئے دوسو چونتیس بوتھ بنائے گئے ہیں۔ انچاس پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔ پولنگ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ پی ایس ایک سو ستائیس کی سیٹ اشفاق منگی کی جانب سے ایم کیوایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔