Tuesday, April 30, 2024

کراچی ، پی ایس پی اور سنی تحریک کا ساتھ چلنے پر اتفاق

کراچی ، پی ایس پی اور سنی تحریک کا ساتھ چلنے پر اتفاق
December 16, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس پی اور سنی تحریک نے ملک کی بہتری کیلئے ساتھ چلنے پر اتفاق کر لیا ہے ۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نام نہاد جمہوری قوتوں نے اپنا کام نہیں کیا ۔ 3 سال میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف ملکر کام کرنا ہوگا۔
سنی تحریک کا وفد ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں پاکستان سیکرٹریٹ پہنچا تو چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے استقبال کیا ۔ وفد سے ملاقات میں سیاسی صورتحال و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کسی سے ملنے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ۔ جمہوری حکومت نے اپنا کام نہیں کیا ۔ نیشنل ایکشن پلان کے دو یا تین نکات پر عمل ہوا۔
سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نےکہا کہ اے پی ایس بڑا سانحہ ہے ۔ کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف ملکر کام کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا ہےکہ حکومت مسئلہ فلسطین پر ہمارے جذبات آگے پہنچائے ۔ 17 دسمبر کو امریکی قونصل خانے تک ریلی نکالیں گے ۔