Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : پی آئی اے ملازمین پر گولی چلا کر سکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کس نے کی ؟

کراچی : پی آئی اے ملازمین پر گولی چلا کر سکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کس نے کی ؟
February 2, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کا امن کس کو نہیں بھایا کون شہر قائد کی روشنیوں کو پھر گل کرنا چاہتا ہے وہ  کون تھا جس نے  پی آئی  اے ملازمین کے  ہجوم میں  گولی چلائی معصوم کی جان لی اور سکیورٹی اداروں کو  بدنام  کرنے کی مذموم  کوشش کی  نائنٹی ٹو  نیوز ہمیشہ کی  طرح  سب سے پہلے  ابتدائی شواہد عوام کے  سامنے لے آیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی ہیڈ آفس کے سامنے  پی  آئی اے ملازمین نے احتجاج کیا   ہجوم مشتعل  تھا جو نجکاری  اور  لازمی  سروس ایکٹ  کے خلاف  سراپا احتجاج تھا  ہجوم  کے چہروں پر غصہ  تھا گردن کی رگیں پھولی اور آواز بپھری ہوئی تھی   فوٹیج میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے کہ   رینجرز کے اہلکار جو انسانی  جانوں  اور قومی املاک  کو  بچانے  کے لئے تعینات تھے ہاتھوں  میں  صرف  ڈنڈے  پکڑے  ہوئے  تھے اور  اہلکار بڑے  صبر اورتحمل  سے مظاہرین کو پرسکون  رہنے  کی تلقین کر رہے  تھے لیکن  یہ کیا ہجوم  کے   اندر   سے  گولی  کی  آواز آئی کسی  کے نیچے  گرنے  پر ہجوم پیچھے  پلٹا وہاں رینجرز   ہے نہ  ہی  پولیس کا کوئی  اہلکار  لیکن    ایک شخص ہے جو زمین پر گرا پڑا ہے خون ہے اور چیخیں ہیں۔ لوگ  اس وقت   مدد کے لئے دیوانہ وار  دوڑے اور  رینجرز کو ہی  مدد کے  لئے  بلا رہے ہیں  یہ بھی دلیل  ہے کہ  انہیں  رینجرز کی  بے گناہی  کا یقین  ہے   بعد  میں اس زخمی کو اسپتال منتقل  کیا جا رہا ہے لیکن سوال یہ ہے گولی  کس نے  چلائی ، کون  اداروں  کو  بدنام کرکے  مذموم  مقاصد پورے کرنا چاہتا ہے دشمن اندر سے ہی ہے کراچی کا امن  کس کو نہیں  بھایا  تحقیقات  سے سب سامنے  آ جائے گا۔ نائنٹی  ٹو نیوز  ابتدائی شواہد سامنے  لے  آیا  جس میں  رینجرز کی بے گناہی  واضح ہے ۔