Tuesday, April 30, 2024

کراچی پیکیج کو خدشات کے باوجود قبول کیا ، خالد مقبول صدیقی

کراچی پیکیج کو خدشات کے باوجود قبول کیا ، خالد مقبول صدیقی
September 8, 2020
کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کراچی پیکیج کو خدشات کے باوجود قبول کیا۔ خدشہ ہے پیسے کراچی میں لگنے کے بجائے کہیں اور چلے جائیں۔ ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ وفاقی حکومت منتخب بلدیاتی حکومت کی بجائے بیوروکریٹ کے ذریعے کراچی میں ترقیاتی کام کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لسانی بنیادوں پر سندھ میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی نے لسانیت کو مزید ہوا دی۔ مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت حیدرآباد ، لاڑکانہ اور سکھر کا ایڈمنسٹریٹر مقامی ہونا چاہیے۔ صوبے کی بات کرنا غداری ہے تو آئین کو دیکھیں ۔ آئینی آپشن کو غداری کہنا آئین سے غداری ہے۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کی سختیاں سہنے کے باوجود کراچی کے عوام کو ان کے حقوق نہیں دیئے گئے ۔ متحدہ رہنماوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی براہ راست کراچی کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔ اگر ایم کیو ایم کے تحفظات دور نہ ہوئے تو پھر اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر بھی آنا پڑا تو آئیں گے۔