Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی پیکج کے 5ارب کی پہلی قسط کے ایم سی کو موصول

کراچی پیکج کے 5ارب کی پہلی قسط کے ایم سی کو موصول
September 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی والوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ کراچی پیکج کے 25 ارب میں سے 5 ارب کی پہلی قسط کے ایم سی کوموصول ہو گئی ، اس رقم سے شہر میں 6 بڑے ترقیاتی منصوبے جلد شروع کئے جائیں گے ،سڑکوں کی تعمیر،فائر بریگیڈ کیلئے سازو سامان کی خریداری بھی کی جائے گی۔ سابقہ حکومت کا وعدہموجودہ حکومت نے پورا کر دیا،کراچی پیکج کے لئے اعلان کر دہ 25 ارب روپے میں سے 5 ارب روپے کی پہلی قسط کے ایم سی کو موصول ہو گئی۔ وفاقی حکومت سے ملنے والی رقم سے کراچی میں 6 بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گےجبکہ سڑکوں  اور فلائی اوورز کی تعمیرسمیت فائربریگیڈ کے لئے سامان بھی خریدا جائے گا۔