کراچی ،پیپلزیونٹی کے وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات
کراچی (92 نیوز ) پیپلزیونٹی کے وفد نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی ، پی پی چیئرمین نے پی آئی اے ریفرنڈم میں کامیابی کو ملازمین کی فتح قرار دے دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملازمین نے ن لیگ کے ذاتی مقصد کیلئے فروخت کے منصوبے کو شکست دی ، پیپلزپارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی شدید مخالفت کرے گی۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ادارہ بچانے کیلئے تمام یونینز اتحاد برقرار رکھیں۔