Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے کے قاتل سمیت گینگ وار کے دو ملزم ہلاک، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے کے قاتل سمیت گینگ وار کے دو ملزم ہلاک، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
October 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس مقابلوں میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے کے قاتل سمیت گینگ وار کے دو ملزم مارے گئے جبکہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیاری کلری اور چاکیوڑاہ میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں گینک وار کے دو کارندے مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم زوہیب کا تعلق وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے اور وہ پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے واجہ کریم داد کے قتل میں ملوث تھا۔ دوسرے ملزم محمود کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے تھا اور وہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت متعدد ورداتوں میں مطلوب تھا۔ اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ کے قریب پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔