Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : پیرامیڈیکل سٹاف بھی چکن گونیا کا شکار بننے لگا

کراچی :  پیرامیڈیکل سٹاف بھی چکن گونیا کا شکار بننے لگا
December 24, 2016

 کراچی(92نیوز)ملیر کا علاقہ سعودآباد چکن گونیا نامی بیماری کا گڑھ بن گیا، ہسپتال کی ایم ایس کے صاحب زادے سمیت پیرا میڈیکل کے5ملازمین بیماری کی لپیٹ میں آگئے۔

تفصیلات کےمطابق ملیر میں چکن گونیا نامی بیماری وبائی صورت اختیار کرگئی،ایک ہفتے میں پانچ ہزار سے زائد مریضوں کو سعودآباد ہسپتال لایا گیا، پیرا میڈیکل کے پانچ ملازمین  بھی بیماری کی لپیٹ میں آگئے، جس کے بعد متاثرہ ملازمین کی تعداد ستر تک جا پہنچی۔ مریضوں کا کہنا ہےکہ ملیر میں شدید گندگی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش ہورہی ہے لیکن سپرے کا کوئی انتظام نہیں۔ دوسری جانب ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر ریحانہ صبا باجوہ کا گیارہ سالہ بیٹا بھی بیماری کا شکار ہوگیا۔