Monday, September 26, 2022

  کراچی : پیالہ ہوٹل کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،قابضین کا مظاہرہ

   کراچی : پیالہ ہوٹل کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،قابضین کا مظاہرہ
کراچی(92نیوز)کراچی میں پیالہ ہوٹل کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن پر قابضین کی مزاحمت۔ مظاہرین نے کئی سڑکیں بلاک کر دیں، منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن طلب۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیالہ ہوٹل کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن پر قابضین نے مزاحمت شروع کر دی اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کردیں ۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سکیورٹی اداروں کو واٹر کینن طلب کرنی پڑی ۔