Monday, January 30, 2023

کراچی ، پہلوان گوٹھ میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیا گیا

کراچی ، پہلوان گوٹھ میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیا گیا
کراچی (92 نیوز) کراچی میں عدالتی حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ رات پہلوان گوٹھ میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف بھاری مشینری کے ذریعے کارروائی کی گئی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں دن کے بعد رات میں بھی آپریشن کیئے گئے۔ فٹ پاتھ پر قائم پتھارے اور سن شیڈز گرا دیئے گئے۔ پہلوان گوٹھ میں درجنوں تجاوزات کیخلاف بھرپور ایکشن لیا گیا۔ دکانوں اور مکانات کے سامنے قائم تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔ انسداد تجاوزات حکام کا کہنا ہے غیرقانونی تعمیرات ختم کرنے کیلئے دو ماہ پہلے نوٹس جاری کئے گئے تھے۔