کراچی : پٹرول پمپ لوٹنے کی کوشش، سکیورٹی گارڈ نے ناکام بنادی

کراچی(92نیوز)کراچی میں پٹرول پمپ لوٹنے کی کوشش،،بہادر سکیورٹی گارڈ نے ناکام بنا دی،،نائنٹی ٹو نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں دو روز قبل موٹر سائیکل سوار ملزموں نے پیٹرول پمپ لوٹنے کی کوشش کی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹٰیج میں دیکھا جا سکتا ہے ایک ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا جبکہ دوسرا پستول تانے سیکیورٹی گارڈ کی جانب لپکا لیکن بہادر گارڈ نے ملزم کو فوری طور پر قابو کر لیا۔ اس دوران ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا،،پکڑے جانے والے ملزم کو شہریوں نے خوب دھویا یہاں تک کہ پولیس کو اسے تشویشناک حالت میں گھسیٹ کر موبائل میں ڈالنا پڑا۔