Saturday, July 27, 2024

شہر قائد میں سات پولیس اہلکاروں کی وحشیانہ ٹارگٹ کلنگ

شہر قائد میں سات پولیس اہلکاروں کی وحشیانہ ٹارگٹ کلنگ
April 20, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن میں فائرنگ کے2 مختلف واقعات میں انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی پر تعینات 7 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں پولیو ورکرزکی سکیورٹی پر تعینات تین پولیس اہلکاروں کو موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جو موقع پر ہی شہید ہو گئے تاہم حملے میں پولیو ورکرز محفوظ رہے جس کے بعد دہشت گردوں نے کچھ ہی فاصلے پر موجود پاکستان بازار تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید چار اہلکار شہید ہو گئے۔ ایس پی اورنگی کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکلوں پر سوار تھے جن کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ، وزیرداخلہ سندھ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔ khi police