Thursday, November 30, 2023

کراچی :پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن میں چار دہشت گرد ہلاک

کراچی :پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن میں چار دہشت گرد ہلاک
April 27, 2015
کراچی(ویب ڈٰیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کی کچی آبادی میں پولیس کا مبینہ ٹارگٹڈ آپریشن ، چار دہشتگرد ہلاک  کر دئے گئے تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سہراب گوٹھ میں خفیہ اطلاع پرٹارگٹڈ آپریشن کی،ا پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن  کے دوران وہاں پرموجود دہشتگردوں نے فائرنگ کردی لیکن جوابی فائرنگ میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ کے قریب  مجرموں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے  سرچ اپریشن شروع کیا تو پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی گئی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے چاروں دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔