Sunday, October 2, 2022

کراچی پولیس کے اہلکار بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے خواہشمند

کراچی پولیس کے اہلکار بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے خواہشمند
کراچی ( 92 نیوز) کراچی  کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی رنگینیاں جاری ہیں ، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جارہے ہیں ۔ جہاں شائقین کی بڑی تعداد جوش و خروش کے ساتھ میچ دیکھنے آرہے ہیں، وہیں ایسے پولیس اہلکار بھی ہیں جو اسٹیڈیم جاکر میچ دیکھنا چاہتے ہیں ۔ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے اہلکار بھی کرکٹ کے دیوانے  ,لیکن فرائض کی ادائیگی سب سے پہلی ترجیح  ہے ۔ اہلکاروں کا کہنا ہے ڈیوٹی ختم ہونے پر گھر جاکر میچ دیکھتے ہیں  ،لیکن بچے ٹکٹ کی فرمائش کرتے رہتے ہیں ۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کوشش کریں گے فرض شناس اہلکاروں کو فائنل کا ٹکٹ دیکر اسٹیڈیم میں جاکر میچ دیکھنے کا موقع فراہم کریں ۔