Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : پولیس کے اندر کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع

کراچی : پولیس کے اندر کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع
December 18, 2016

 کراچی(92نیوز)کراچی پولیس نے کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن میں سب انسپکٹر سمیت چار اے ایس آئی معطل کردیئے  ۔ شہریوں سے لوٹ مار کے الزام میں انسداد اسٹریٹ کرئم سیل کے دو کانسٹیبلز بھی معطل کردیئے گئے  ہیں  ۔

 تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف ایک اور کارروائی  ۔ ایس ایس پی ایسٹ نے ضلع شرقی پولیس کے گیارہ پولیس  افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا ۔ معطل ہونے والے افسران پر جرائم پیش اور منشیات فروشوں کی مدد ، زمینوں پر قبضے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں  ۔

ایس ایس پی ایسٹ کےمطابق  سب انسپکٹر راجہ امتیاز ، اے ایس آئی بشیر ، اے ایس ائی عرض محمد ،اے ایس ائی ماجد کورائی اور محمد رمضان کو معطل کردیا گیا ہے ۔ معطل ہونے والوں میں انسداد اسٹریٹ کرائم سیل کے ہیڈ کانسٹیبل فخر الدین اور کانسٹیبل رئیس محمد بھی شامل ہیں   ۔  معطل افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔