Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : پولیس کی گاڑیوں سے مشابہہ دو گاڑیاں پکڑی گئیں

کراچی : پولیس کی گاڑیوں سے مشابہہ دو گاڑیاں پکڑی گئیں
April 12, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس  کی گاڑیوں سے مشابہہ دو  گاڑیاں پکڑ لیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق چیکنگ کے دوران درخشاں پولیس نے  پولیس کی گاڑیوں سے مشابہہ دو گاڑیوں کو روکا، پولیس کے چیک کرنے پر پتہ لگا کہ گاڑیاں سیاسی جماعت کے ایک رہنما کے بیٹے کے  ذاتی استعمال میں  ہیں، پولیس نے  گاڑیوں کو تحویل میں لیتے ہوئے سیاسی شخصیت کے بیٹے اور دو گارڈز کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا۔