Thursday, September 19, 2024

کراچی: پولیس کی کارروائی میں4 دہشت گرد ہلاک

کراچی: پولیس کی  کارروائی میں4 دہشت گرد ہلاک
April 3, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں دہشت گردوں کا پولیس پر دستی بموں سے حملہ،۔پولیس کی جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے  چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں دہشتگردوں نے ایک بار پھر پولیس پر دستی بموں سے حملہ کردیا تاہم پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چاردہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ فائرنگ کا تبادلہ ابھی بھی جاری ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے