کراچی : پولیس کی کارروائی میں لیاری گینگ وار کے تین ملزم گرفتار
کراچہ(92نیوز)کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے تین ملزم گرفتار کر لئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ، ذرائع نے بتایا کہ ملزم اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث تھے اور ان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، پولیس نے ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔