Monday, October 3, 2022

کراچی پولیس کی کارروائی ، تین بھتہ خور گرفتار

کراچی پولیس کی کارروائی ، تین بھتہ خور گرفتار

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی پولیس نے بھتہ خوروں پر زمین تنگ کردی۔ گینگ وار بھتہ خور گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فونز، سمیں و دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔

ایس ایس پی سٹی عدیل چانڈیو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گارڈن سے خفیہ اطلاع پر تین بھتہ خور خالد استاد، دانیال بونا اور ریاض راجو کو گرفتار کیا گیا ہے ۔  ملزموں سے اسلحہ، موبائل فونز، سمز و دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ کے سہیل خوف گروپ سے ہے جبکہ گروپ کا کمانڈر مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔

منشیات کا کاروبار بند ہونے پر ملزمان نے بھتہ خوری کی وارداتیں شروع کیں، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔