Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: پولیس کی کارروائیاں، تین ملزم گرفتار، اسلحہ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل برآمد

کراچی: پولیس کی کارروائیاں، تین ملزم گرفتار، اسلحہ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل برآمد
October 6, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں مختلف علاقوں میں پولیس کی کاروائی، تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد جبکہ دوسری جانب میمن گوٹھ میں ایک نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ہے۔ کراچی میں لیاقت آباد کے علاقہ میں سنیپ چیکنگ کے دوران دو ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے جنہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ ڈاکوئوں کے پاس سے اسلحہ اور بنا نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔ دوسری جانب نیو ٹاؤن پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران متعدد وارداتوں کا مطلو﷽ب ملزم گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔ میمن گوٹھ پولیس کی حدود میں ایک نامعلوم نوجوان کی لاش ملی، نوجوان کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔