Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی پولیس کی کارروائیاں، اغواکار گروہ کے ارکان سمیت 4ملزم گرفتار، مغوی بچہ بازیاب

کراچی پولیس کی کارروائیاں، اغواکار گروہ کے ارکان سمیت 4ملزم گرفتار، مغوی بچہ بازیاب
March 16, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے اغواکار گروہ کے ارکان سمیت چار ملزم گرفتار کر لئے۔ سفاری پارک کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پانچ افراد کی حراست کے خلاف ورثا اور مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ کراچی شرافی گوٹھ پولیس نے قائد آباد میں ٹارگٹڈ کارروائی میں چار ملزم گرفتار کر کے ایک مغوی بچے کو بازیاب بھی کرا لیا۔ تیرہ سالہ عبداللہ کو ایک ہفتہ قبل لانڈھی مانسہرہ سے اغوا کیا گیا تھا۔ مغوی بچے کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سفاری پارک کے قریب یونیورسٹی روڈ پر بلوچ گوٹھ کے مکینوں نے پولیس کی جانب سے 5افراد کو حراست میں لینے کے خلاف احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر ٹریفک روک دی جس سے سفاری پارک سے حسن اسکوائر کی جانب سے جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی۔ اس دوران مظاہرین میں شامل ایک خاتون بے ہوش ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرا کے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ صدر کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد سٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ہیں جن سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔