Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی پولیس کی پیرآباد میں کارروائی، اغوا برائے تاوان کے دو ملزم گرفتار، مغوی بازیاب

کراچی پولیس کی پیرآباد میں کارروائی، اغوا برائے تاوان کے دو ملزم گرفتار، مغوی بازیاب
September 4, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی پولیس نے پیر آباد میں کارروائی کر کے اغوا برائے تاوان کے دو ملزموں کو گرفتار کر کے دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ اغوا کاروں نے مغویوں کے لواحقین سے دس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ملزموں نے صدر کے علاقے سے مدثر نامی شخص کو اغوا کیا اور اگلے روز مدثر کے دوست اورنگزیب کو بھی دھوکے سے بلوا کر یرغمال بنا لیا اور لواحقین سے رہائی کے لیے دس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ بازیاب مغویوں کے مطابق اغواکار انہیں تشدد کا نشانہ بناتے اورعدم ادائیگی پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسے مدثر کے موبائل سے فون آیا اور جب وہ ملنے کے لیے گیا تو اسے بھی یرغمال بنا لیا۔ پیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اغواکاروں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔