Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  کراچی : پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزم گرفتار

   کراچی : پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزم گرفتار
July 28, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چھ ملزم گرفتار کرلئےجبکہ اسلحہ برآمد کرلیا گیا دوسری طرف سڑک کنارے مشکوک بیگ کی موجودگی نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق اتحادٹاؤن میں پولیس سے مقابلے میں دو ملزم علی رضا اور جمال زخمی ہوگئے جنہیں گرفتارکرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ گلشن اقبال بلاک سیون میں بھی پولیس مقابلے میں دو ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے،، نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے گاڑیوں اور رکشوں سے سی این جی سلنڈر چوری کرنے والے دو ملزم گرفتارکرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ اخترکالونی میں مشکوک بیگ کی اطلاع نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بیگ کو چیک کیا تو اس میں سے پتھر نکلے جس کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔