Friday, December 9, 2022

کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں دو ٹارگٹ کلرز سمیت آٹھ ملزم گرفتار

کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں دو ٹارگٹ کلرز سمیت آٹھ ملزم گرفتار
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو ٹارگٹ کلرز سمیت آٹھ ملزم گرفتار کر لئے۔ فيڈرل بی انڈسٹريل ايريا ميں پوليس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز کامران عرف کامی اور عاطف عرف کونی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے  ملزم اکیس افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔ ملزموں نے دوران تفتیش سنی تحريک، لیاری گينگ وار اور ہندو اور سکھ کميونٹیز کے افراد کو اولڈ سٹی ايرياز اور گارڈن کے علاقوں ميں قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ لیاری چاکیواڑہ اور سہراب گوٹھ میں پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ کورنگی اور گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی سے شہریوں کو لوٹنے والے چار ملزم بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔