Saturday, July 27, 2024

کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ڈاکو حسینہ سمیت 5 افراد گرفتار

کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ڈاکو حسینہ سمیت 5 افراد گرفتار
October 23, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ڈاکو حسینہ سمیت 5 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ ، منشیات اور دیگرسامان برآمد کر لیا۔ یونیورسٹی روڈ کے قریب پولیس نے رات گئے کارروائی کرتے پوش علاقوں میں وارداتیں کرانے والے ایک عورت اور مرد کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ ملزموں سے نقدی، زیورات اور موبائل فون برآمد کر لئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ سلمیٰ اور سجاد ساتھیوں سمیت پوش علاقوں میں وارداتیں کرانے میں ملوث ہیں جبکہ فیروزآباد سے بھی پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ دوسری جانب 16 اکتوبر کو اے سی ایل سی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم اسد عمرانی کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں منگھو پیر تھانے میں درج کر لیا گیا۔