Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، پانچ ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، پانچ ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
May 15, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ ڈیفنس بدر کمرشل میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ بن قاسم کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزم گرفتار کر لیے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کی شناخت غلام مرتضیٰ اور لئیق کے ناموں سے ہوئی۔ ملزم غلام مرتضیٰ نے دو ہزار تیرہ میں بارہ سال کے بچے کو شرافی گوٹھ کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران قتل کیا تھا۔ دونوں ملزم اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ عزیرآباد میں پولیس نے کارروائی کر کے بینک ڈکیتی کا ملزم گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کے ملزم وحید نے چند روز قبل ساتھیوں سے مل کر بینک ڈکیتی کی تھی۔ دوسری جانب گارڈن کے علاقے سے پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو ملزم گرفتار کیے جن کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ادھرکراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت طاہر راحیل کے نام سے ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔