Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،28افراد گرفتار

کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،28افراد گرفتار
March 15, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سمیت 28 افراد کو حراست میں لےلیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے کلفٹن اور ڈیفنس میں پولیس نے شیشہ کیفے پر چھاپے مار کر 2 افراد کو گرفتار کرلیا ایس ایس پی ساؤتھ ڈاکٹر فاروق احمد کے مطابق کارروائیوں  کے دوران 3 شیشہ کیفے کا سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب بلوچ کالونی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ایس ایس پی کا کہنا ہے حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کی جارہی ہے ادھر پیرآباد پولیس نے مبینہ مقابلہ کے  بعد ایک ملزم کو زخمی  حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا اور اس کے 2 ساتھی فرار ہیں۔