Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، چالیس مشتبہ افراد حراست میں لے لیے، منگھو پیر روڈ پر پولیس مقابلہ

کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، چالیس مشتبہ افراد حراست میں لے لیے، منگھو پیر روڈ پر پولیس مقابلہ
August 27, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ کراچی ایسٹ پولیس نے گلشن اقبال اور گلستان جوہر سمیت قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور علاقوں کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران چالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ منگھو پیر روڈ پر پولیس سے مقابلے میں دو ملزم زخمی ہو گئے جنہیں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزم سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔