Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی پولیس کا چھاپہ‘ سونے کے چار سو سترہ جعلی بسکٹ برآمد

کراچی پولیس کا چھاپہ‘ سونے کے چار سو سترہ جعلی بسکٹ برآمد
February 4, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں پولیس نے چھاپے کے دوران سونے کے 417 جعلی بسکٹ برآمد کر لیے۔ کارروائی میں دو ملزم بھی گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کو سونے کے جعلی بسکٹ بیچنے والے گروہ سے متعلق خفیہ اطلاع ملی جس پر شاہ فیصل کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی اور دو نوسربازوں کو دھر لیا گیا۔ ملزموں کے قبضے سے چار سو سترہ جعلی سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم ظفر علی اور منظور نے بتایا کہ ان کا تعلق نوسر بازوں کے گروہ سے ہے۔ ملزم ٹرین اور بسوں میں مسافروں کو جعلی سونے کے بسکٹ دکھا کر انہیں کم قیمت پر بیچا کرتے تھے۔ ملزموں کے خلاف کارروائی میں ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار نوسربازوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔